ایک اور منفرد جوڑا آج پیش خدمت ہے جس میں اٹھارہ سالہ لڑکی کا 62 سالہ بابا جی کے ساتھ نکاح ہوا۔ ان کی کہانی بھی کچھ مختلف ہے جو جوڑے نے خود اپنی زبانی سنائی۔ 18 سالہ لڑکی کا نام پروین جبکہ اس کے شوہر کا نام امجد ہے۔ امجد لاہور کے ایک بازار میں دوپٹہ پر رنگنے کا کام کرتے تھے اور پروین اکثر ان کے پاس دوپٹے رنگوانے کروانے کی غرض ان کی دکان جایا کرتی تھیں اور کچھ ہی دنوں میں دونوں نے ایک دوسرے کو پسند کرلیا۔ پروین نے بتایا کہ امجد نے انہیں کئی دوپٹے بطور تحفے میں بھی پیش کئے۔پروین نے بتایا کہ ان کی گفتگو میں کافی مٹھاس ہے جس کے باعث میں نے ان سے شادی کا فیصلہ کیا۔
62 سالہ امجد نے بھی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری 62 برس کی عمر تک شادی نہیں ہوئی تھی اور میری زندگی میں پروین آئیں تو میرے گھر اور زندگی کو گل و گلزار بنا دیا ہے۔ امجد نے بتایا کہ اس شادی کے لیے انہوں نے بہت سوچا بلکہ میرے عزیز و اقارب کی کوشش تھی کہ میں شادی نہ کروں۔ پروین کے گھر والے بھی راضی نے تھے تو مجبوراً ہم نے کورٹ میریج کی۔ اپنی اہلیہ پروین کے بارے میں امجد نے بتایا کہ شادی سے قبل یہ میرے پاس دوپٹے رنگوانے آتی تھیں اور ان کی باتوں نے مجھے بہت متاثر کیا تھاجس کے باعث میں نے ان کے ساتھ شادی کی۔ امجد کے مطابق دونوں کی شادی کو 6 ماہ ہوچکے ہیں۔