صبح نہار منہ اللہ کے یہ نام 31 مرتبہ پڑھ لیں

Date:

قرآن مجید کی یہ ایک ہی سورت ہے جس میں انسان کے ساتھ زمین کی دوسری با اختیار مخلوق، جنوں کو بھی براہ راست خطاب کیا گيا ہے اور دونوں کو اللہ تعالٰی کی قدرت کے کمالات، اس کے بے حد و حساب احسانات، اسی کے مقابلے میں ان کی عاجزی و بے بسی اور اس کے حضور ان کی جوابدہی کا احساس دلا کر اس کی نافرمانی کے انجامِ بد سے ڈرایا گیا ہے اور فرماں برداری کے بہترین نتائج سے آگاہ کیا گیا ہے۔ تو دوستو آج کی اس ویڈیو میں آپ کو بتائیں گے کہ وہ کونسی ایسی سورت ہے جس میں اللہ تعالی کے نام 31 دفعہ پڑھنے ہیں اور اس کو صبح منہ نہار پڑھنا ہے

جو بھی مانگو گے کوئی کسی قسم کی حاجت ہے تو وہ پوری ہوگی عمل ختم ہونے سے پہلے ہی اس کو وہ مل جائے گا جس کی اس نے خواہش کی یہ عمل لازمی کر یں اس عمل کے بارے میں تفصیل جاننے کے لئے آپ سے التماس ہے کہ اس ویڈیو کوآخرتک ضرور دیکھئے گا۔دوستو ہم تمام وظیفے انسانیت کی فلاح کے لئےاپلوڈ کرتے ہیں لہذا اگرآپ ہمارے چینل اردومیگ کی ویڈیو پہلی بار دیکھ رہے ہیں اور ابھی تک آپ نے ہمارا چینل سبسکرائب نہیں کیا ہوا تو سب سے پہلے ہمارا چینل ضرور سبسکرائب کر لیجئے اور ساتھ ہی لگے بیل بٹن کو بھی پریس کر لیں

تاکہ آپ کو ہماری اپلوڈ ہونے والی مزید اسلامک اور معلوماتی ویڈیوز کا نوٹیفکشن ملتا رہے۔ناظرین کرام۔۔۔۔۔سورہ الرحمن میں اللہ تعالی کی دنیا اور آخرت میں بعض نعمتوں کو شمار کیا ہے اور اس سورت میں قیامت ہونے کی کیفیت اور خصوصیت اور اعمال کی حساب و کتاب کا طریقہ بیان کیا ہے۔ اللہ تعالی ہر نعمت بیان کرنے کے بعد اپنے بندے سے فَبأَیِّ آلاءِ رَبِّکُما تُکَذِّبانِ کی آیت سے اقرار لیتا ہے کہ اے جن و انس) تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟یہ آیت 31 بار تکرار ہوئی ہے۔ روایات کے مطابق جو شخص سورہ الرحمن کی تلاوت کرے تو اللہ اسے شکرگزاری کا موقع فراہم کرتا ہے

اور اگر اسی دن یا رات کو دنیا سے چلا جائے تو شہید شمار ہوگا۔ سورہ رحمن ایران میں اکثر مجالس میں بھی تلاوت کرتے ہیں اور فارسی ادب میں بھی ضرب المثل کہی جاتی ہے فلانی بوی الرحمانش بلند شدہ است (فلانی کے سورہ رحمن کی بو آرہی ہے۔) یہ اس وقت کہا جاتا ہے جب کسی کی موت قریب ہو۔سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کے پاس تشریف لائے اور ان کے سامنے مکمل سورہ الرحمن کی تلاوت کی، وہ خاموشی (‏‏‏‏سے سنتے رہے)۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے یہی سورت جنات پر تلاوت کی تھی، وہ تمہاری بہ نسبت اچھا جواب دینے والے تھے

، وہ اس طرح کہ جب میں فَبِأَيِّ آلاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَان۔والی آیت پڑھتا تو وہ کہتے: اے ہمارے رب! ہم تیری کسی بھی نعمت کو نہیں جھٹلا سکتے اور تیرے لیے ہی تعریف ہے۔“تو دوستو یہی اللہ تعالی کا وہ نام ہے فَبِأَيِّ آلاء رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ جو سورت رحمان میں 31 مرتبہ دوہرایا گیا ہے آپ نے یہ روزانہ سورت پڑھنی ہے تو اس میں 31 مرتبہ یہ نام خودی پڑھا جائے گا یہ عمل بہت ہی طاقتور ہے اس کو بہت سے لوگوں نے کرکے آزمایا ہے سب کو بہت زیادہ فائدہ ہوا ہے تو دوستو آپ بھی اس عمل کو ضرور کیا کریں اور اپنے جاننے والوں میں اگر کسی کو کوئی مشکل پیش آئی ہے یا کوئی حاجت کسی کی پوری نہیں ہورہی تو اس کو بھی یہ عمل بتائیں

اس کو دوسرےسے شیئر کرنے سے نہ صرف اس کو فائدہ ہوگا بلکہ آپ کو بھی اس کا اجر ملے گااگر آپ روزانہ صرف ایک بار سورہ رحمٰن پڑھتے رہیں تو سورہ رحمٰن کو پڑھنے سے آپ کو بہت زیادہ فوائد حاصل ہوتے ہیں ۔سورہ رحمٰن حسن عبارت اور حسن طرز کے لحاظ سے قرآن کی زینت ہے اس کی تلاوت میں ایسا اثر ہے کہ سننے والے پر بے حد خاموشی و رقت طاری ہوجاتی ہے تفسیر ابن کثیر میں لکھا ہے کہ یہ سورہ اپنے حسن عبارت اور عمدہ طرز ادائیگی میں دلہن کی طرح آراستہ ہے۔سورہ رحمٰن ہرقسم کی حاجت کے لئے بہت اکسیر ہے

اس سورت کی تلاوت سے آپ کو دین اور دنیا دونوں میں کامیابی ملے گی سورہ رحمن روزانہ صرف ایک بار پڑھ نے سے کیا ہوگا۔ سورہ رحمٰن کی فضیلت برکات اور اس سے حاصل ہونے والے فوائد کیاہیں۔اگر آپ روزانہ سورہ رحمٰن کی صرف ایک بار تلاوت کریں تو اس سے آپ کو لازوال فوائد و برکات حاصل ہوں گی۔ حدیث میں آیاہے کہ سورہ حدید واقعہ اور رحمٰن پڑھنے والے آسمانوں اور زمین میں فردوس کا رہنے والا پکارا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ جس انسان کے جسم میں درد ہو وہ سورہ رحمن پڑھ کر درد والے حصے پر دم کرے اگر خود نہ کر سکے تو کسی اور سے دم کروا لے انشاء اللہ آرام ملے گا اور درد بہت جلد جاتا رہے

گا سورہ رحمٰن حاجت پوری کرنے کے لئے اکسیر ہے اس کوروزانہ پڑھ کر اللہ سے دعا کرے حاجت پوری ہوگی اس کی ہر جائز حاجت انشاء اللہ اللہ کے فضل و کرم سے ضرور پوری ہوگی سورہ رحمٰن رزق میں اضافے کے لئے بھی بے حد اثر دار ہے روزانہ ایک بار سورہ رحمن کی تلاوت کرکے سچے دل سے اللہ سے دعا مانگے پھر انشاء اللہ رزق میں فراوانی و برکت پیدا ہوگی جسمانی و روحانی الجھنیں ختم کرنے کے لئے یہ سورہ رحمٰن اکسیر ہے روزانہ سورہ رحمٰن کی تلاوت سنے ہر طرح کی ذہنی پریشانی سے نجات ملے گی۔دل ایمان سے بھر جائے گا جس گھر میں روزانہ سورہ رحمن کی تلاوت کی جائے

وہاں سے موذی جانور اور حشرات بھاگ جاتے ہیں اس کا ایک خاص وظیفہ یہ ہے کہ سات روز تک روازانہ سورہ رحمن پڑھ کر پانی پر دم کر کے مکان کی دیواروں پر چھڑک دیں زمین پر نہیں چھڑکنا اس سے بچھو سانپ اور دوسرے حشرات گھر سے بھاگ جائیں گے ۔ اس سورت کی آیات اگرچہ چھوٹی چھوٹی ہیں۔لیکن ان کی تاثیر بہت مضبوط ہے۔مروی ہے کہ حضرت قیس بن عاصم مِنْقری رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ نے اسلام قبول کرنے سے پہلے سیّد المرسَلین صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے عرض کی: جو کچھ آپ پر نازل کیا گیا ہے میرے سامنے اس کی تلاوت کیجئے۔

آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اس کے سامنے سورۂ رحمٰن پڑھی تو ا س نے عرض کی:اسے دوبارہ پڑھئے،حتّٰی کہ نبیٔ اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اس کے کہنے پر تین مرتبہ سورۂ رحمٰن کو پڑھا۔سورۂ رحمٰن سن کر اس نے عرض کی :خدا کی قسم!یہ سورت بہت ہی خوبصورت ہے،اس میں بہت حلاوت ہے،اس کا نیچے والا حصہ سرسبز ہے اور اوپر والا حصہ پھل دار ہے اور یہ کسی انسان کا کلام ہی نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا اور کوئی معبود نہیں اور بے شک آپ اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں ۔اللہ تعالی ہم سب کی نیک اور جائز دلی مراد یں پوری کرے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ اللہ پاک آپ سب کا حافظ و نگہبان ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

”جو لڑکی شوہر کے ہوتے ہوئے بھی غیر مردوں سے ناجائز تعلق رکھتی ہے“

کسی بھی عورت کے لئے ہرگز مناسب نہیں کہ...

جو عورت مرد کی ایک چیز چ و م لے

میاں بیوی میں سیکس کی شروعات ہمیشہ ہنسی مذاق...

ایک خط جو آپ کے لیے ہے

رابعہ میری بہت اچھی دوست ہے وہ ایک اولڈ...