آج ہم اپنے معاشرے میں دیکھیں تو ہر گھر میں میاں بیوی کی لڑائی اور اکثر عورتوں کو یہ گلا ہوتا ہے کہ ہمارے جو شوہر ہیں وہ دوسری عورتوں میں دلچسپی لیتے ہیں دوسری عورتوں کی جانب زیادہ رجوع رکھتے ہیں اور اپنی بیویوں کو کم تر سمجھتے ہیں ،آج اس وجہ سے بہت سے گھروں میں پریشانی بنی ہوئی ہے اس کا سب سے برا اثر یہ ہے کہ ہم نے اپنے نبی پاکﷺ کی سنت کو بھلا دیا ۔سنت نبوی کو اپنا لیں اسی میں کامیابی ہے اسی میں نسل پروان چڑھتی ہے اپنے گھروں کو آباد کرنا ہے تو ہم کو نبیﷺ کے اخلاق کو سیکھنا پڑے گا ۔ جو خواتین اپنے گھریلو مسائل کی وجہ سے پریشان ہیں
آج کا ؤظیفہ ان کے لیے ہے جن کے شوہر ان سے ہر وقت لڑتے جگھڑتے رہتے ہیں ان کی جائز بات کو بھی نہیں مانتے ۔اس وظیفے سے لڑائی جگھڑے ختم ہوں گے، پیار بےانتہا بڑھے گا اور شوہر ہر جائز خواہش پوری کرے گا۔اللہ پاک نے قرآن پاک میں 114 سورتیں نازل فرمائی ہیں جو کے علم کے سمندر سے لبریز ہیں ان سورتوں میں ایک سورۃ ،سورۃ اخلاص بھی ہے یہ سورۃ نہایت مختصرہے لیکن معانی کے اعتبار سے نہاتی جامع ہے اس سورۃ میں اللہ تعالیٰ نے انتہائی مختصر انداز میں اپنی وحدانیت کو بیان فرمایا ہے سورۃ اخلاص بے شمار برکات اور فوائد کی حامل سورۃ ہے ۔ یہ سورۃ بہت سارے روحانی، ذہنی اور جسمانی مسائل اور پریشانیوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے بہت موثر ہے ۔