پہلے غیر مسلم تھیں اور اب ۔۔ جانیے ان مشہور شخصیات کے بارے میں جنہوں نے اسلام قبول کیا

Date:

اداکارہ نیلو بھی اپنے دور کی سب سے مشہور اداکارہ تھیں، لیکن ان کی زندگی بھی ایک واقعے نے بدل کر رکھ دی۔ ہوا کچھ یوں کہ 11 فروری کو لاہور کے شاہی قلعے میں ایک ثقافتی شو  پروگرام منعقد کیا گیا تھا، اس پروگرام کے میزبان مغربی پاکستان کے گورنر نواب آف کالاباغ تھے جبکہ مہمان خصوصی تھے شہنشاہ ایران۔

اس ثقافتی شو میں نیلو نے آنے سے انکار کیا تو گورنور مغربی پاکستانی کو یہ انکار اس حد تک ناگوار گزرا کہ انہوں نے لاہور کے بدمعاش جن میں مبینہ طور پر اچھا شکر والا نے پولیس کے ساتھ اداکارہ کے گھر دستک دی اور رضامندی ظاہر کرنے پر دباؤ ڈالا۔ دباؤ سے بھی بات نہ بنی تو بدمعاشوں نے اداکارہ کو بےعزت کرنا شروع کر دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دے ڈالی۔

جس پر اداکارہ نے خواب آور گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی، یہ خبر فلمی دنیا میں گردش کرنے لگی، لاہور کے اسپتال میں اداکارہ کا علاج ہوا، بچنے کی امید کم تھی مگر شاید انہیں مزید زندہ رہنا تھا، اللہ نے انہیں بچا لیا۔ لیکن ان کی زندگی نے فلمی دنیا کی آنکھیں ضرور کھول دی تھی۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق نیلو کے اس اقدام سے مصنف اور ہدایتکار ریاض شاہد کافی متاثر ہوئے اور انہیں شادی کی پیشکش کی، جس کے بعد 14 اکتوبر 1966 کو ریاض شاہد اور نیلو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ نیلو جو پہلے مسیحی تھیں اور ان کا نام سنتھیا الیگزانڈر فرنینڈس اسلام اسلام قبول کیا۔ انہوں نےبادشاہی مسجد کے امام مولانا غلام مرشد کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا اور ان کا اسلامی نام عابدہ ریاض رکھا گیا۔

محمد یوسف:

پاکستانی کرکٹ کا ایک مشہور نام، محمد یوسف۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے محمد یوسف نے بتایا کہ انہوں نے پاکستانی کرکٹر سعید انور سے متاثر ہو کر عیسائی مذہب کو چھوڑ کر اسلام قبول کیا، اسلام قبول کرنے کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ سعید انور نبی پاکﷺ کی سنت پر بہت عمل کرتے تھے جس نے مجھے بے حد متاثر کیا ورنہ اگر اسلام اس سے پہلے قبول کرنا ہوتا تو میں کر لیتا کیونکہ میرے اردگرد ہمیشہ سے ہی مسلمان بہت زیادہ رہے ہیں۔ لیکن ہر کام کا ایک وقت مقرر ہوتا ہے جو اسی وقت پر ہوتا ہے۔

انکا اس موضوع پر یہ کہنا تھا کہ سن 2001 میں میں نے کلمہ پڑھ لیا تھا لیکن 2 سے 3 سال لوگوں سے اور گھر والوں سے یہ بات چھپائے رکھی کیونکہ مجھے معلوم تھا کہ میری کمیونٹی اور گھر کا بہت دباؤ آئے گا مجھ پر، اور دباؤ آتا بھی کیوں نہ کہ میں اپنی کمیونٹی کا اسٹار تھا ۔اور جس دباؤ کا مجھے ڈر تھا ہوا بھی ایسا ہی کہ میری والدہ نے کئی سال مجھ سے بات نہیں کی اور ابو کچھ عرصے بعد مان گئے تھے اور کہتے تھے کہ اس نے یہ کام خیر کی نیت سے کیا ہے تو اچھا ہے۔

لیکن آج امی، ابو سمیت تمام گھر والے مسلمان ہیں اور انہوں نے بھی کچھ دیر بعد اسلام قبول کر لیا تھا۔

بیگم راعنا لیاقت علی خان:

بیگم راعنا لیاقت علی خان لیاقت علی خان کی اہلیہ تھیں، جب وہ خاتون اول ہونے کا بھی اعزاز رکھتی تھیں، ایک اور اہم وجہ یہ بھی تھی کہ راعنا لیاقت علی خان کا شمار ان رہنماؤں میں ہوتا تھا جو کہ قائد اعظم اور محترمہ فاطمہ جناح کے وقت میں بھی اپنا بیانیہ رکھنے سے پیچھے نہیں ہٹتے تھے۔

بیگم راعنا لیاقت علی خان ایک مسیحی گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں جبکہ ان کا نام بھی آئرن روتھ پنت تھا، لیکن لیاقت علی خان سے شادی کے وقت انہوں نے اسلام قبول کیا اور پھر اپنا نام تبدیل کر کے گل راعنا، رکھا جو کہ راعنا لیاقت علی خان کے نام سے جانا جانے لگا۔

اے آر رحمان:

مشہور بھارتی موسیقار اے آر رحمان بھی اپنے منفرد انداز کی بدولت دنیا بھرمیں جانے جاتے ہیں۔ لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اے آر رحمان ایک ہندو فیملی سے تعلق رکھتے تھے، مدراس میں پیدا ہونے والے اے آر رحمان کا نام دلیپ کمار تھا لیکن 1988 میں ان کی فیملی نے اسلام قبول کر لیا۔

اس طرح ان کا نام اللہ رکھا رحمان رکھ دیا گیا۔ اے آر رحمان کے والد کے انتقال کے بعد ماں بیٹے نے صوفی پیر کریم اللہ شاہ قادری کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا، اے آر رحمان اور ان کی والدہ صوفیائے کرام کی بے انتہا عزت کرتے ہیں، جبکہ سکون کا ایک ذریعہ بھی تصور کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

Online Dating Safety and How to Recognize Red Flags

One of the key questions surrounding online dating is...

”جو لڑکی شوہر کے ہوتے ہوئے بھی غیر مردوں سے ناجائز تعلق رکھتی ہے“

کسی بھی عورت کے لئے ہرگز مناسب نہیں کہ...

جو عورت مرد کی ایک چیز چ و م لے

میاں بیوی میں سیکس کی شروعات ہمیشہ ہنسی مذاق...