محکمہ موسمیات نے تیز ہوائوں کیساتھ طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی ،ماہرین موسمیات کا کہنا ہے جم کر برسنے والے مون سون بادلوں کی سندھ میں انٹری ہو چکی ،محکمہ موسمیات نے اربن فلڈنگ کا الرٹ جا ری کر دیا ۔نمائندہ نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی،حیدرآباد،ٹھٹھہ،بدین،دادو میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کردی،
اس کے ساتھ ساتھ سکھر لاڑکانہ ،جیک آباد میں بھی بادل برسیں گے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے دو اکتوبر تک اربن فلڈنگ کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے جس کے تحت ماہی گیروں کو سمندر کی گہرائی میں جانے سے منع کیا گیا ہے ،کیونکہ کسی بھی وقت سمندر میں طغیانی آنے کا خدشہ ہے ،جبکہ پنجاب اور بلوچستان میں بھی بارشوں کا امکان ہے ۔دوسری طر ف جمعہ کے روز سندھ، بلوچستان اورجنوبی پنجاب میں گرج چمک اورطوفانی/تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران زیریں سندھ اوربلوچستان کی ساحلی پٹی میں موسلادھاربارش کا بھی امکان ہے۔اس دوران بالائی خیبرپختونخوا، خطۂ پوٹھوہار ،بالائی پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر گرج چمک اور تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم سندھ ، بالائی خیبر پختونخوا ، زیریں بلوچستان ، رحیم یار خان ، لاہور ، مری اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
Sharing is caring!