جِلد پر خارش اور الرجی ہمیں اکثر پریشان کر دیتی ہے، اگر آپ کو بھی اس صورتحال کا سامنا رہتا ہے تو آج ہم آپ کی اس پریشانی کا حل لے کر آئے ہیں اچانک جسم پر اُبھرنے والی خارش اور الرجی کے لیے چند قدرتی چیزیں بے حد معاون ثابت ہوتی ہیںایلوویرا جیل ایلوویرا جیل کو جِلد پر استعمال کرنے کے بے شمار فوائد ہیں، یہ جیل ایگزیمہ، ایکنی اور جِلد پر الرجی کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے۔اس کے علاوہ ایلوویرا جیل میں اینٹی انفلامیٹری، اینٹی وائرل اور اینٹی آکسیڈینٹ خاصیت بھی پائی جاتی ہے جو کہ جِلد سے متعلق الرجی اور خارش کے لیے معاون ہوتی ہے۔اگر آپ کی جِلد پر خارش یا الرجی ہو جائے تو اس پر تازہ ایلوویرا جیل لگانے سے فوراً آرام آجاتا ہے۔
ٹی ٹری تیل اینٹی سیپٹک اور اینٹی انفلامیٹری خاصیت رکھتا ہے، متعدد تحقیقات سے یہ ثابت ہوا ہے کہ ٹی ٹری تیل جلد سے متعلق بے شمار مسائل کے لیے بہترین ہے۔اگر آپ ٹی ٹری تیل کو جِلد پر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ضروری ہے اسے کسی زیتون یا ناریل کے تیل میں ملا کر لگایا جائے۔سیب کا سرکہ بھی جِلد پر الرجی اور خارش کے لیے کافی مددگار ثابت ہوتا ہے لیکن سیب کے سرکے کو جلد پر استعمال کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ اسے پانی میں محلول کر کے لگائیں۔ناریل کا تیل تاثیر کے اعتبار سے ٹھنڈا ہوتا ہے جب کہ اس میں اینٹی بیکٹیریل، اینٹی وائرل اور اینٹی انفلامیٹری خاصیت بھی پائی جاتی ہے۔ناریل کا تیل الرجی اور خارش میں آرام پہنچاتا ہے جب کہ اسے جلد پر موائسچرئزر کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہےارش ایک ایسی مصیبت ہے، جس کے سامنے مزاحمت بہت مشکل کام ہے۔
اور کوئی چیز یا دوائی ماسوائے کھجانے کے اس سے فوری نجات دلا کر سکوم فراہم نہیں کر سکتی۔ لیکن یہ آرام دیرپا نہیں ہوتا بلکہ خارش بڑھنے کے باعث زیادہ کھجانے سے مزید جلدی مسائل پیدا ہونے شروع ہو جاتے ہیں۔ درحقیقت کھجلی جسم کا دفاعی میکنیزیم ہے، جو کھجاوٹ کے خلاف مزاحم کا کردار ادا کرتا ہے لیکن کھجلی کو اگر عادت بنا لیا جو تو بہت سارے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔ یہاں ہم آپ کو خارش یا کھجلی سے نجات کے لئے کچھ گھریلو ٹوٹکے بتانے جا رہے ہیں۔ناریل کا تیل: خشک جلد اور کسی کیڑے کے کاٹنے کی صورت میں پیدا ہونے والی خارش کا بہترین علاج ناریل کے تیل کا استعمال ہے۔ ماہرین کے مطابق خارش کی کوئی بھی وجہ ہو ناریل کا تیل اس سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
خارش کی صورت میں متاثرہ جگہ یا پھر پورے جسم پر ناریل کے تیل کی مالش کی جائے۔پٹرولیم جیلی: اگر آپ کی جلد نہایت حساس نوعیت کی ہے تو اس کا بہترین علاج پٹرولیم جیلی میں مضمر ہے۔ پٹرولیم جیلی کسی مضر صحت کیمیکل سے نہیں بنائی جاتی بلکہ مکمل طور پر قدرتی ہے، جو بڑی آسانی سے جلد پر اپنےمثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ پٹرولیم جیلی کے استعمال سے آپ نہ صرف خارش سے محفوظ رہیں گے بلکہ اس سے آپ کی جلد چمکدار اور خوبصورت بھی ہو جائے گی۔