جمعہ کے دن وہ وقت جب کوئی بھی دعا رد نہیں ہوتی

Date:

اللہ تعالیٰ نے مکہ کو سارے مقامات پر فضیلت بخشی ہے پھر اس کے بعد خاتم الانبیاء حضرت محمد ﷺ کی ہجرت گاہ مدینہ کو ،پھر اس کے بعد بیت المقدس کو جو بہت سے انبیاء کی قیام گاہ ہے ۔اسی طرح اللہ نے مہینوں اور دنوں کو دیگر مہینوں اور دنوں پر فضیلت بخشی ہے۔چنانچہ جب سے اللہ نے آسمان و زمین کو پیدا کیا ہے تب سے ہی کتاب اللہ میں سال کے بارہ مہینے قرار پائے جن میں چار ماہ محترم یعنی ذوالقعدہ ،ذوالحجہ محرم اور رجب،سب سے بہتر دن جس پر سورج طلوع ہوتا ہے وہ جمعہ کا دن ہے اس لئے تم اس کو عظمت سمجھو جس کو اللہ نے باعظمت قرار دیا ہے۔

حضرت عبداللہ بن عمر ؓ اللہ سے مرفوعا روایت ہے : جمعہ کے دن جو غسل کرے ،سویرے مسجد جائے اور خطیب کے قریب بیٹھے اور توجہ سے خطبہ سنے،تو مسجد آنے والے اس کے ہر قدم کے بدلے ایک سال کے قیام وصیام جیسا ثواب ہے ( امام احمد نے یہ حدیث روایت کی ہے جس کے رجال ورواثقہ ہیں)اور حضرت انس بن مالک ؓ سے مرفوعا روایت ہے کہ جمعہ کو رسول اللہ ﷺ کی ہتھیلی پر خوبصورت عورت جیسی چیز رکھی گئی۔اس کے بیچ میں سیاہ نکتہ جیسا تھا آپ ﷺ نے دریافت فرمایا کہ اے جبریل یہ کیا ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ جمعہ ہے۔

آپ کا رب آپ کو یہ پیش کررہا ہے تا کہ اسے آپ کے لئے اور آپ کے بعد آپ کی قوم کے لئے عید کا دن اور آپ سب کے لئے اس میں خیرو بھلائی رکھ دے ۔آپ پہلے ہوں گے اور یہودونصاری آپ کے بعد اور اس جمعہ کے دن میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ جس میں کوئی بندہ اپنے رب سے جب دعائے خیر کرے تو وہ اسے ضرور عطا کرے گا یا کسی شرسے اس کی پناہ مانگے تو اس سے اس کو بچالیگا اور آخرت میں اسے ہم یوم المزید کہیں گے۔شکریہ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

”جو لڑکی شوہر کے ہوتے ہوئے بھی غیر مردوں سے ناجائز تعلق رکھتی ہے“

کسی بھی عورت کے لئے ہرگز مناسب نہیں کہ...

جو عورت مرد کی ایک چیز چ و م لے

میاں بیوی میں سیکس کی شروعات ہمیشہ ہنسی مذاق...

ایک خط جو آپ کے لیے ہے

رابعہ میری بہت اچھی دوست ہے وہ ایک اولڈ...