اگر آپ کی جیب خالی ہے، گھر میں غربت ہے۔ رزق کی تنگ دستی ہے ، نوکری کے لیے در بدر بھٹک رہے ہیں ، نوکری کا کوئی بندوبست نہیں ہو رہا تو آج یہ وظیفہ کر لیں۔ انشاءاللہ جتنے دن آپ یہ عمل کریں ان دنوں کے اندر اندر اللہ تعالی آپ کے لیے ایسے و سیلے پیدا کریں گے جن کے بارے میں آپ نے کبھی سوچا بھی نہیں ہو گا۔ وظیفہ یہ ہے کہ جب آپ مکمل نماز عشاء ادا کر لیں تو پوری رات میں کسی بھی وقت آپ نے با وضو تنہائی میں بیٹھ جانا ہے اور صرف ایک مرتبہ سورہ کہف پڑھنی ہے اور اسکے بعد اللہ رب العزت سے دعا مانگنی ہے
کہ اے اللہ مجھے حلال اور پاکیزہ رزق عطا فرما اگر نوکری کا مسٔلہ ہے تتو نوکری کے لیے دعا مانگیں اگر گھر میں تنگ دستی ہے تو تنگ دستی دور کرنے کی دعا مانگیں۔ اس وظیفہ کو آپ نے مسلسل ۱۱ دن تک کرنا ہے ۔ ۱۱ دن کے اندر انشا ءاللہ اللہ رب العزت آپ کے لیے کوئی نا کوئی وسیلہ ضرور پیدا کر دیں گے۔ وظیفہ میں آپ نے کسی بھی قسم کا کوئی ناغہ نہیں کرنا۔ روزانہ صرف ایک مرتبہ ۔ یہ وظیفہ مائیں ، بہنیں بھی کر سکتی ہیں اور اسکے لیے کسی بھی قسم کی اجازت کی ضرورت نہیں۔ اس وظیفہ کو صدقہ ی نیت سے اپنے رشتہ داروں اور دوستوں سے بھی شیئر کریں ـ