شو ہر پر بیوی کے حقو ق کچھ یوں ہیں ۔ حق مہر ادا کرے۔ طاقت کے مطابق خرچہ دے۔ مو سم کے مطابق کپڑ ے بنا دیا کرے۔ تیسرے دن حق زوجیت اداکرے۔
ضروریات زندگی کا سامان مہیا کرے۔ بیوی کو گالیاں نہ دے۔ بیوی کو علیحدہ مکان رہنے کے لیے دے۔
اگر ہوسکے تو عورت کے لیے خادمہ کا بندوبست کرے۔ بیوی پر خرچ کرکے احسان نہ جتائے ۔
سفر سے بیوی کے لیے تحفہ لائے۔ عور ت کو بالاوجہ ناراض نہ کرے۔ تر ش روی اور سختی سے پیش نہ آئے۔
عورت سے محبت سے باتیں کرے ۔ اگر طاقت ہوتو عورت کو زیور پہنائے
بیوی کو نماز ،روزہ، حج ،زکوٰۃ ،حیض ونفا س اور دیگر ضروریات دین کے مسائل سکھا دے ۔
عورتوں کے سامنے ان عورتوں کا ذکر نہ کرے ۔جنہیں زیادہ جہیز ملا ہو۔
اگر مرد کی ایک عورت مالدار ہو اور دوسری غریب ہوتو غریب کی بے عزتی نہ کرے۔
بیوی کے رشتہ دار وں سے اسی طرح برتاؤ کرے جیسا کہ اپنے رشتے داروں سے کرتا ہے۔
اگر خود خوشبو وغیرہ کا استعمال کرتا ہو تو اپنی بیوی کےلیے بھی خوشبو کا انتظام کرے۔