”35سال کی عمر کے بعد بچہ پیدا کرنے والی خواتین ذہنی طور پر بہت تیز ہو جاتی ہیں“

Date:

متعدد تحقیقات میں یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ نوجوان مائوں کے ہاں پیدا ہونے والے بچے زیادہ صحت مند ہوتے ہیں مگر اب سائنسدانوں نے نسبتاً زیادہ عمر میں بچہ پیدا کرنے والی خواتین کو بھی ایک خوشخبری سنا دی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ’’35سال کی عمر کے بعد بچہ پیدا کرنے والی خواتین ذہنی طور پر بہت تیز ہو جاتی ہیں۔ ان کے برعکس جو خواتین عمر کی 20کی دہائی میں بچے پیدا کرکے فارغ ہو

جاتی ہیں. انہیں ادھیڑ عمری میں جا کر انکیذہنی صلاحیت کم ہو جاتی ہے۔‘‘رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اس تحقیق میں مختلف عمر میں آخری بچے کو جنم دینے والی 830خواتین کی ذہنی استعدادکار کا تجزیہ کیا۔ جس میں ثابت ہوا کہ 35سال سے زائد عمر میں آخری بچے کو جنم دینے والی خواتین ذہنی طور پر زیادہ مستعد اور تیز تھیں۔یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے سائنسدانوں نے اس کی وجہ یہ بیان کی ہے کہ چونکہ بچے کی پیدائش پر ماں کے جسم میں مختلف ہارمونز کی کثیر مقدار پیدا ہوتی ہے چنانچہ یہی ہارمون ان خواتین کی دماغی صلاحیت میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ تھوڑی عمر میں آخری بچہ پیدا کرنے والی خواتین کے جسم میں یہ ہارمونز پیدا ہوئے کافی وقت بیت چکا ہوتا ہے اس لیے ان کی ذہنی صلاحیت کم ہوتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

”جو لڑکی شوہر کے ہوتے ہوئے بھی غیر مردوں سے ناجائز تعلق رکھتی ہے“

کسی بھی عورت کے لئے ہرگز مناسب نہیں کہ...

جو عورت مرد کی ایک چیز چ و م لے

میاں بیوی میں سیکس کی شروعات ہمیشہ ہنسی مذاق...

ایک خط جو آپ کے لیے ہے

رابعہ میری بہت اچھی دوست ہے وہ ایک اولڈ...