22سالہ لڑکی کو 14 سال سے کھانسی تھی جب سرجری کی گئی تو پھیھڑوں سے کیا نکلا دیکھ کر ڈاکٹر بھی پریشان

Date:

ایک 22 سالہ چینی خاتون پچھلے 14 سالوں سے مسلسل کھانسی کی تکلیف میں مبتلا تھیں۔ وہ اس وقت حیران رہ گئیں جب انہیں معلوم ہوا کہ اس کھانسی کا سبب 14 سال پہلے  پھیپھڑے میں پھنسنے والا مرغی کی ہڈی کا ایک ٹکڑا تھا۔یہ ٹکڑا اُن کے پھیپھڑوں میں اس وقت پھنسا تھا جب اُن کی عمر 7 یا 8 سال تھی۔ اس سے پہلے انہوں نے کئی بار ہسپتالوں کے چکر لگائے لیکن کوئی بھی  مسلسل کھانسی کا سبب نہ جان سکا۔

خاتون اپنے علاج کی کوشش کراتی رہیں۔ کئی بار ڈاکٹروں نے انہیں غلط تشخیص کی۔ ایک بار ڈاکٹروں نے انہیں سانس کی نالیوں کا پھیلاؤ تشخیص کیا۔کئی سال تک وہ اینٹی بائیوٹک لے کر علاج کرتی رہیں لیکن سب بے سود رہا۔اس کا اصل مرض بھی اتفاق سے ہی سامنے آیا ہے۔ وہ ہائپرہائیڈروسس کے لیے سرجری کرانا چاہتی تھیں۔

سرجری سے پہلے ڈاکٹروں نے اُن کے چند ٹسٹ لکھ دئیے، جس کا مقصد یہ دیکھنا تھا کہ  وہ سرجری کے لیے صحت مند ہیں یا نہیں۔

جب خاتون کی سانس کی بیماری کا معاملہ سامنے آیا تو گوانگژو یونیورسٹی آف چائنز میڈیسن کے   فرسٹ ایفیلیٹڈ ہوسپیٹل کے شعبہ  کارڈ یو تھوراسک سرجری کے سربراہ وانگ جییونگ نے خاتون کا سی  ٹی سکین کرانے کا کہا۔ سی ٹی سکین سے معلوم ہوا کہ خاتون کے  دائیں پھیپھڑے میں کوئی بیرونی  شے ہے۔ اس پر سرجن یانگ منگ  نے اس بیرونی شے کی شناخت کے لیے برونکوسکوپی کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے  ایک پتلی نالی کو کیمرے  اور لائٹ کے ساتھ خاتون کے گلے میں ڈالا اور پھیپھڑے تک پہنچا دیا۔ آدھے گھنٹے میں  انہوں نے اسے برونکوسکوپ سے باہر نکال دیا۔باہر نکلنے پر معلوم ہوا کہ یہ مرغی کی ہڈی کا ایک ٹکڑا تھا، اس کا سائز دو سینٹی میٹر تھا۔ خاتون بھی اس ٹکڑے کودیکھ کر حیران رہ گئی۔ انہیں یاد ہی نہیں کہ یہ کس طرح ان کے پھیپھڑے تک پہنچا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ حادثاتی طور پر اُن کے پھیپھڑے میں چلا گیا ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

Online Dating Safety and How to Recognize Red Flags

One of the key questions surrounding online dating is...

”جو لڑکی شوہر کے ہوتے ہوئے بھی غیر مردوں سے ناجائز تعلق رکھتی ہے“

کسی بھی عورت کے لئے ہرگز مناسب نہیں کہ...

جو عورت مرد کی ایک چیز چ و م لے

میاں بیوی میں سیکس کی شروعات ہمیشہ ہنسی مذاق...