تیرہ سالہ لڑکی دس سالہ لڑکے کے بچے کی ماں بن گئی

Date:

اسلام آباد قرب قیامت کی نشانی ہے کہ روس میں ایک 13سالہ لڑکی نے بچی کو جنم دے دیا ہے اور اس بچی کا باپ مبینہ لڑکی کا 10سالہ بوائے فرینڈ ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس کم عمر لڑکی کا نام ڈیریا سودنشنیکووا اور اس کے بوائے فرینڈ کا نام آئیوان ہے۔

یہ کم عمر جوڑا اس وقت سے مسلسل خبروں میں ہے جب ڈیریا حاملہ ہوئی اور اس نے دعویٰ کیا کہ اس کے پیٹ میں پلنے والے بچے کا باپ اس کا 10سالہ بوائے فرینڈ آئیوان ہے۔ ڈیریا اور آئیوان کے والدین بھی اس خبر پر بہت خوش تھے اور انہوں نے تصدیق کی کہ ان کے بچے تعلق میں ہیں اور بچے کا باپ آئیوان ہی ہے۔ ڈیریا اور آئیوان کی کہانی جب میڈیا پر آئی اور انہوں نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی تو ٹی وی شو کی انتظامیہ نے ماہر ڈاکٹروں کوبھی مدعو کر لیا۔ ان ماہرین نے لڑکی کے دعوے کو غلط قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اتنا کم عمر بچہ باپ بن ہی نہیں سکتا۔ بعد ازاں ڈاکٹروں نے آئیوان کے ٹیسٹ بھی کیے، جن میں ثابت ہو گیا کہ کم عمری کی وجہ سے آئیوان میں ابھی سپرم سیلز ہی نہیں بنے چنانچہ وہ فی الوقت باپ بننے کے قابل ہی نہیں ہے۔ تاہم لڑکی اب تک بضد ہے کہ اس کے بچے کا باپ آئیوان ہی ہے۔ گزشتہ روز ڈیریا نے اپنے آبائی قصبے زیلزنوگورسکی کے مقامی ہسپتال میں صحت مند بیٹی کو جنم دیا۔ ڈیریا نے بچی کی پیدائش کی خبر اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر دی جہاں اس نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ ”میں نے صبح 10بجے بیٹی کو کو جنم دیا ہے۔ یہ ایک کٹھن مرحلہ تھا۔ اس کے متعلق تفصیل سے میں آپ لوگوں کو بعد میں بتاﺅں گی۔ اس وقت مجھے ڈاکٹروں نے آرام کرنے کو کہا ہے۔“

Sharing is caring!

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

Online Dating Safety and How to Recognize Red Flags

One of the key questions surrounding online dating is...

”جو لڑکی شوہر کے ہوتے ہوئے بھی غیر مردوں سے ناجائز تعلق رکھتی ہے“

کسی بھی عورت کے لئے ہرگز مناسب نہیں کہ...

جو عورت مرد کی ایک چیز چ و م لے

میاں بیوی میں سیکس کی شروعات ہمیشہ ہنسی مذاق...