کرکٹ بورڈ ایک باولر کو مسلسل نظر انداز کررہا ہے ، میرے خیال سے وہ ایک بڑا باولر بن چکا ہے، عبدالرزاق

Date:

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپر سٹار آل راؤنڈر عبدالرزاق اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ کی ناقص حکمت عملی اور پالیسیوں سے کافی ناراض دکھائی دے رہے ہیں۔ عبدالرزاق نے گزشتہ روز ایک ٹی وی چینل پر انٹرویو کے دوران کرکٹ بورڈ اور رمیض راجہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کرکٹ بورڈ کی پالیسیوں پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے رمیز راجہ کے بہت سے کاموں کو بھی سراہا جو انہوں نے کرکٹ بورڈ میں شامل ہوتے ہی کئے۔ عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ محمد حسنین کو مسلسل نظر انداز کر رہا ہے، محمد حسنین اس وقت پاکستان کے لیے بہترین انتخاب ہیں، اور میری نظر میں محمد حسنین اب ایک بہترین بولر بن چکے ہیں۔ مگر ہمارا بورڈ ان کی طرف کوئی دھیان نہیں دے رہا اور نہ ہی ٹیم میں شامل کیا جارہا ہے ۔ اگر محمد حسنین کو سیریز کھلوائی جائیں تب ہی اسکا کانفڈینس بڑھ سکتا ہے ۔

لیجنڈری آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ محمد حسنین 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کر رہے ہیں، محمد حسنین سوئنگ اور آؤٹ سوئنگ میں شاندار انداز میں بولنگ کر رہے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایسا ٹیلنٹ ضائع نہیں کرنا چاہیے، محمد حسنین کو ورلڈ کپ سکواڈ میں بھی شامل کیا گیا، لیکن کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں ایک میچ ہی کھلایا گیا جس کے بعد انہیں مختلف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا لیکن انہیں ٹیم میں نہ شامل کیا گیا اور نہ کوئی میچ کھلوایا جاسکا ۔ یاد رہے کہ محمد حسنین اس وقت بگ بیش لیگ میں بہترین پرفارمنس کے بعد پی ایس ایل میں اپنی باولنگ کا جادو دیکھا رہے ہیں، اور وہاں وہ مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اس وقت محمد حسنین پی ایس ایل میں ایک بہترین باؤلر ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

Online Dating Safety and How to Recognize Red Flags

One of the key questions surrounding online dating is...

”جو لڑکی شوہر کے ہوتے ہوئے بھی غیر مردوں سے ناجائز تعلق رکھتی ہے“

کسی بھی عورت کے لئے ہرگز مناسب نہیں کہ...

جو عورت مرد کی ایک چیز چ و م لے

میاں بیوی میں سیکس کی شروعات ہمیشہ ہنسی مذاق...