کراچی میں دن ہو یا رات چوروں کو لگام دینے والا کوئی محافظ نظر نہیں آتا۔ کوئی دن یا رات ایسی نہیں گزرتی کہ شہر بھر میں کہیں چوری یا ڈکیتی نہ ہو۔ انسان راستے بھر میں یہ سوچتا ہوا جاتا ہے کہ خیریت سے گھر پہنچ جاؤں، لیکن جب گھر پہنچ کر آپ گاڑی سے نکلیں کہ اب تو بس گھر کے اندر داخل ہونا ہے اور عین اسی وقت کوئی چور آ کر آپ سے قیمتی اشیاء یا پیسے چرا کر لے جائے تو زیادہ دکھ ہوتا ہے۔
مذکورہ ویڈیو کل رات سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری گاڑی سے نکلا ہے اور اس کا پیچھا کرتے ہوئے 2 موٹرسائیکل سوار ڈکیت آئے انہوں نے شہری سے 10 لاکھ روپے چھین لیے۔ شہری نے بچانے کی کوشش بھی کی لیکن ناکام رہا، ان کے پیچھے بھاگا بھی لیکن ہاتھ ملتا رہ گیا۔ شہر میں یوں ڈکیتی کی وارداتوں نے خوف و ہراس کی فضاء بلند کر رکھی ہے۔