پیٹرول اتنا مہنگا کہ عوام کی چیخیں نکل گئیں، حکومت نے پاکستانیوں پر مہنگائی کا بم گرانے کی تیاری کرلی

Date:

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) یو کرائن تنازع کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو آگ لگ گئی اور خام تیل کی قیمتیں نئی ریکارڈ سطح پر

پہنچ گئیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 3اعشاریہ 83 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد برطانوی

برینٹ خام تیل کی قیمت 95.25 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ۔ امریکی ڈبلیو ٹی او خام تیل کی قیمت میں 4.02 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا جس کے بعد

فی بیرل کی قیمت 93.90 ڈالر پر پہنچ گئی۔یوکرائن تنازع نے سونے کی قیمتوں کو بھی بڑھا دی ، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 23 ڈالر اور 20 سینیٹ مہنگا ہو گیا ہے ، جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار 860 ڈالرز ہو گی ہے ۔ ادھر امریکی سٹاک مارکیٹوں میں بھی مندی دیکھنے میں آئی ، نیسڈیک کمپوزٹ انڈیکس میں 2.78 فیصد کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس 394.49 پوائنٹ گرا ، ڈاؤ جونز انڈسٹریل انڈیکس مٰں 305.53 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ ایس اینڈ پی انڈیکس میں 85.44 پوائنٹس کی کمی ہوئی ۔جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کے

بعد پاکستان میں ایک مرتبہ پھر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کاامکان پیدا ہو گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی پر بڑھتی ہوئی خام تیل کی قیمت کے اثرات پاکستان پر بھی ممکنہ طور پر آئیں گے ، یکم فروری سے عالمی منڈی میں پٹرول چھ روپے لیٹر اور ڈیزل پانچ روپے فی لیٹر مہنگا ہواہے ، گزشتہ اعلان کا فرق اگر منتقل کیا گیا تو پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ ایسی صورت میں ڈیزل بھی 18 روپے مہنگا ہو سکتا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

Online Dating Safety and How to Recognize Red Flags

One of the key questions surrounding online dating is...

”جو لڑکی شوہر کے ہوتے ہوئے بھی غیر مردوں سے ناجائز تعلق رکھتی ہے“

کسی بھی عورت کے لئے ہرگز مناسب نہیں کہ...

جو عورت مرد کی ایک چیز چ و م لے

میاں بیوی میں سیکس کی شروعات ہمیشہ ہنسی مذاق...