پاکستان میں 41 سال بعد او آئی سی کانفرنس کا انعقاد، اسلام آباد دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گیا

Date:

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی 17 ویں غیر معمولی کانفرنس اتوار کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شروع

ہوگئی، پاکستان میں 41 سال بعد او آئی سی کانفرنس کے منعقد ہونے کے موقع پر اسلام آباد دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گیا ۔ تفصیلات کے مطابق

یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی اس کانفرنس کی میزبانی پاکستان کررہا ہے جس میں افغانستان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ وزرائےخارجہ کانفرنس کی صدارت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کررہےہیں۔کانفرنس میں وزیر اعظم عمران خان، او آئی سی کے سیکرٹری جنرل، رکن ممالک

کے وزرائے خارجہ، مندوبین اور مبصرین کے علاوہ اقوام متحدہ کی مختلف تنظیموں، بین الاقوامی مالیاتی اداروں، پی فائیو، یورپی یونین اور دیگر اداروں کے نمائندے بھی شریک ہیں۔ کانفرنس کا انعقادپاکستان کی ان کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد افغانستان کی موجودہ صورتحال کی جانب بین الاقوامی برادری کی توجہ مبذول کرانا ہے تاکہ وہاں کسی بھی انسانی بحران کو روکا جاسکے۔اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی اسلام آباد میں ہونے والی کانفرنس کا بنیادی مقصد مسلم امہ کی جانب سے افغانستان کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انسانی بنیادوں پر افغانستان کو امداد کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات کرنا ہے۔وسیع تر تناظر میں اس کانفرنس کا انعقاد اس مقصد کے لیے کیا گیا ہے تاکہ دنیا کو یہ باور کرایا جائے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال محض ایک انسانی المیے کو جنم نہیں دے گی بلکہ اس کے نتیجے میں خطے اور خطے سے باہر بھی امن و سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

”جو لڑکی شوہر کے ہوتے ہوئے بھی غیر مردوں سے ناجائز تعلق رکھتی ہے“

کسی بھی عورت کے لئے ہرگز مناسب نہیں کہ...

جو عورت مرد کی ایک چیز چ و م لے

میاں بیوی میں سیکس کی شروعات ہمیشہ ہنسی مذاق...

ایک خط جو آپ کے لیے ہے

رابعہ میری بہت اچھی دوست ہے وہ ایک اولڈ...