نہ پوچھا کریں

Date:

بی کیو نیوز! میرا بڑا بیٹا غالباً سال بھر کا تھا. میں بیس کی اول اول دہائی میں تھی۔ عمر کے ساتھ ساتھ سمجھ بوجھ بھی کم تھی۔ ایک دن کسی ملنے والے کے گھر گئے تو اُنکے ہاں اُنکی کوئی رشتےدار خاتون بھی آ گئیں، کچھ ایسا ہوا کہ میزبان کسی کام سے اٹھے تو میں اور وہ خاتون کمرے میں رہ گئے۔ خاتون عمر رسیدہ تھیں ساٹھ کے قریب ہونگی، مجھے دادی نانی سی معلوم ہوئیں، کچھ سوال اُنہوں نے میرے بیٹے کے متعلق پوچھے، میں نے جواب دے دیا۔ اب گفتگو آگے بڑھانے کے غرض سے اس وقت میری

یہی سمجھ آیا کہ اُنکے بھی بچوں کے متعلق پوچھوں۔ میں نے سوال داغ دیا، “آپ کے کتنے بچے ہیں” ایک نظر مجھے دیکھا اور کچھ عجیب یاسیت بھرے لہجے میں گویا ہوئیں جیسے میرے ساتھ ساتھ خود سے بھی باتیں کر رہی ہوں۔ نہ کوئی مال دولت کے بارے میں پوچھتا ہے نہ کچھ اور لیکن بچوں کا سب ضرور پوچھتے ہیں. میں ایک لحظہ چپ ہو گئی، وہ پھر دونوں ہاتھ کھول کے سر کو جنبشِ دے کر بولیں” ہوئے ہی نہیں” لہجے میں سالوں جواب دہی کا اعتماد، دکھ، بیچارگی، یاسیت اور بھی پتہ نہیں کیا کیا پنہاں تھا۔ مجھ پہ جیسے گڑھوں پانی پڑ گیا. اتنے میں میزبان دوبارہ کمرے میں آ گئے۔ وہ دن اور آج کا دن۔ چاہے کوئی بیس سال کی نئی شادی شدہ لڑکی ہو یا ساٹھ ستر سال کی بزرگ خاتون جب تک پتہ نہ ہو کہ بچے ہیں کبھی دانستہ بچوں کے متعلق سوال نہیں کرتی۔ جانے کون کن کن مراحل سے گزر رہا ہو، ہر مہینے نئی اُمید اور نئی اذیت کاٹتا ہو، وقت قدرت کی طرف سے متعین ہے یا خود سے ایسے حالات سے گزر رہا ہو کہ نئی زندگی دنیا میں لانا کہیں نیا امتحان نہ بن جائے۔ کتنے علاج معالجوں کی تکلیف اٹھا رہا ہو۔ قصور وار نہ ہوتے ہوئے بھی لوگوں کی خوامخواہ کی باتیں برداشت کر رہا ہو اور محفل میں بچے کا ذکر آتے ہی دل ہی دل میں چور سا بن جاتا ہو۔ ہم نہیں جانتے! لوگ اولاد کے نام پہ اپنے اندر کیسی کیسی جنگیں لڑ رہے ہوتے ہیں، ہم نہیں سمجھ سکتے۔ میں نہیں پوچھتی آپ بھی نہ پوچھا کریں بہت تکلیف ہوتی ہے!

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

Online Dating Safety and How to Recognize Red Flags

One of the key questions surrounding online dating is...

”جو لڑکی شوہر کے ہوتے ہوئے بھی غیر مردوں سے ناجائز تعلق رکھتی ہے“

کسی بھی عورت کے لئے ہرگز مناسب نہیں کہ...

جو عورت مرد کی ایک چیز چ و م لے

میاں بیوی میں سیکس کی شروعات ہمیشہ ہنسی مذاق...