نوجوان کا عذر

Date:

حضرت شجاع کرمانیؒ کی ایک بیٹی تھی جن کا رشتہ ایک بادشاہ نے مانگا مگر انہوں نے منظور نہیں کیا۔پھر ایک غریب نیک بخت لڑکے کو اچھی طرح نماز پڑھتے دیکھ کر اس سے نکاح کر دیا۔صاحبزادی رخصت ہو کر شوہر کے گھر آئیں تو ایک سوکھی روٹی رکھی ہوئی دیکھی۔اور پوچھا’’یہ کیا ہے؟‘‘۔لڑکے نے کہا رات بچ گئی تھی روزہ کھولنے کے لیے رکھ لی تھی‘‘۔

یہ سن کر وہ الٹے پا ؤں پیچھے ہٹیں۔لڑکا بولا’’میں پہلے ہی جانتا تھا بھلا شاہ شجاع کی بیٹی میری غریبی پر کیوں راضی ہو گی؟‘‘۔ وہ بولیں’’شاہ شجاع کی بیٹی غریبی پر ناراض نہیں ہے۔بلکہ ناراض ہے کہ تمہیں خدا پر بھروسہ نہیں ہے اور مجھے اپنے باپ پربھی تعجب ہے کہ مجھ سے تمہارے متعلق یہ کہاکہ بڑا نیک اور پارسا نوجوان ہے۔بھلا جس کو خدا پر بھروسہ نہ ہو وہ نیک اور پارسا کیسے ہو سکتا ہے؟‘‘۔نوجوان عذر کرنے لگا تو کہا’’عذر تو میں نہیں جانتی۔گھر میں میں رہوں گی یا یہ روٹی رہے گی‘‘۔نوجوان نے فوراًوہ روٹی خیرات کر دی تب کہیں وہ چین سے گھر میں بیٹھیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

”جو لڑکی شوہر کے ہوتے ہوئے بھی غیر مردوں سے ناجائز تعلق رکھتی ہے“

کسی بھی عورت کے لئے ہرگز مناسب نہیں کہ...

جو عورت مرد کی ایک چیز چ و م لے

میاں بیوی میں سیکس کی شروعات ہمیشہ ہنسی مذاق...

ایک خط جو آپ کے لیے ہے

رابعہ میری بہت اچھی دوست ہے وہ ایک اولڈ...