اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیشنل ہاکی لیگ میں گزشتہ روز فلوریڈا پینتھرز نے وینکوور کینکس کو شکست دے کر این ایچ ایل اٹلانٹک ڈویژن میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی، جس پر فلوریڈا پینتھرز کے مداحوں نے سٹیڈیم میں خوب جشن منایا۔ اس ہلے گلے کے دوران کیمرے کی آنکھ نے معروف امریکی گلوکار کوڈک بلیک کو سٹیڈیم میں ایسا شرمناک کام کرتے ہوئے دیکھ لیا۔
کہ این ایچ ایل کی انتظامیہ اور کوڈک کے مداح دم بخود رہ گئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس ویڈیو میں کوڈک بلیک ایک کیبن میں اکیلے ہوتے ہیں اور ایک لڑکی کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کر رہے ہوتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو ایک تماشائی نے اپنے فون سے بنائی اور ٹوئٹر پر پوسٹ کر دی۔ ویڈیو جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور لوگوں نے کوڈک کو کڑی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا تاہم بعد ازاں کوڈک کی طرف سے اس ویڈیو کو ’زوم اِن‘اس کا سکرین شاٹ لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا اور وضاحت پیش کی گئی کہ وہ اس لڑکی کے ساتھ جسمانی تعلق قائم نہیں کر رہا تھا بلکہ وہ دونوں فلوریڈا پینتھرز کی فتح کے بعد چلنے والے گانے کی دھن پر ’ٹورکنگ‘ کر رہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق کوڈک بلیک کی طرف سے یہ وضاحت تو پیش کی گئی ہے لیکن ان کے مداح اسے قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں کیونکہ ویڈیو میں ان کی حرکت صاف نظر آ رہی ہوتی ہے اور خود ان کی طرف سے جو تصویر پوسٹ کی گئی اس میں کوڈک اور لڑکی دونوں نمایاں نہیں ہیں۔ ایک مداح نے کوڈک پر طنز کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”فلوریڈا پینتھرز کی فتح پر جس طریقے سے کوڈک جشن منا رہا ہے، مجھے لگ رہا ہے کہ شاید یہ ٹیم تاریخ میں پہلی بار سٹینلے کپ جیت جائے گی