مری کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ نیا نام کیا ہو گا جانیں

Date:

مری کو ضلع بنانے کافیصلہ کرنے کے بعد نئے نام کی تجویز بھی سامنے آگئی۔

وزیراعلیٰ ہاؤس ذرائع کے مطابق مری کانیانام ضلع کوہسار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے ارکان اسمبلی سے مشاورت کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی قائم کی جائے گی۔ یہ اتھارٹی مری کے سیاحتی مقام پر تعمیر و ترقی کی ذمہ دار ہوگی۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ضلع کے قیام اور کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لئے ہدایات جاری کردیں۔ ضلع کوہسار سیاحتی لحاظ سے پاکستان کا پہلا سیاحتی ضلع ہوگا جس کی حد بندی کے لئے چیف سیکرٹری ، بورڈ آف ریونیو سے سفارشات طلب کرلی گئیں کہ کون کون سے علاقے نئے ضلع میں شامل ہوں گے۔

تجویز کردہ ضلع کوہسار کے علاقے کی حدود خیبر پختونخواہ تک ہوگی جبکہ پنڈی کے کچھ علاقے بھی اس ضلع میں شامل ہوسکتے ہیں۔

کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی بھی ذمہ دار ہوگی جبکہ سیاحتی ضلع کو مشینری خریدنے کے لئے خصوصی فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

Online Dating Safety and How to Recognize Red Flags

One of the key questions surrounding online dating is...

”جو لڑکی شوہر کے ہوتے ہوئے بھی غیر مردوں سے ناجائز تعلق رکھتی ہے“

کسی بھی عورت کے لئے ہرگز مناسب نہیں کہ...

جو عورت مرد کی ایک چیز چ و م لے

میاں بیوی میں سیکس کی شروعات ہمیشہ ہنسی مذاق...