محفلِ میلاد سے شادی تک کا سفر!!! پہلی ملاقات کب ،کہاں او ر کتنی دیر ہوئی؟ دانیہ میری لینڈ کروزر چلا کر کہاں گئی؟

Date:

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت نے اپنی نئی نویلی دلہن دانیہ شاہ کے ساتھ میڈیا پر پہلی انٹری دی ہے۔ عامر لیاقت حسین نے 92 نیوز کے پروگرام ’ صبح سویرے پاکستان‘ میں بتایا کہ ان کی دانیہ شاہ سے پہلی ملاقات 28منٹ کی تھی،اس سے پہلے کبھی دونوں کی ملاقات نہیں ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ لودھراں محفل میلاد میں گیا تھا جس کے بعد میزبان ایک پیر صاحب کے پاس لے کر گئے،میں نے ان سے نجی معاملات پر تذکرہ کیا تو انہوں نے کہا کہ شادی کر لو لیکن اس سے جسے دیکھا نہ ہو،اس لیے دانیہ شاہ سے ملاقات کروائی گئی تو دونوں نے شادی کے لیے رضا مندی ظاہر کر دی۔عامر لیاقت نے دانیہ شاہ سے پہلی ملاقات کے حوالے سے مزید بتایا کہ وہ پہلی ملاقات میں نظریں جھکائے بیٹھی رہیں،مجھے وہ بہت سادہ اور پیاری لگیں۔اور جب انہوں نے باتیں کرنا شروع کیں تو مجھے بہت پسند آئیں۔عامر لیاقت نے مزید بتایا کہ ہمارا نکاح ڈیڑھ ہفتہ قبل لودھراں میں ہوا۔نکاح میں دانیہ شاہ کے گھر والے شریک تھے۔عامر لیاقت نے پروگرام میں مزید بتایا کہ دانیہ نے مجھے بتایا جب وہ بچپن میں روتی تھیں تو انہیں ’عالم آن لائن‘ دکھا کر چُپ کروایا جاتا۔انہوں نے بتایا کہ دانیہ کی خواہش ہے کہ ہم دونوں حج پر جائیں ، جب کہ منہ دکھائی میں ان کو گاڑی دی۔سوشل میڈیا پر خود پر ہونے والی تنقید پر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے میں نے بہت بڑا دھماکہ کر دیا ہو۔عامر لیاقت نے بتایا کہ وہ ابھی کراچی میں باہر بھی نکل پائے،انہوں نے ولیمے کی تقریب کے حوالے سے کہا کہ ابھی عمران خان نے بھی نہیں کیا، ہو سکتا ہے ہم مل کر تقریب کر لیں۔لیکن مسئلہ یہ ہو گا وہ تو صرف چائے اور بسکٹ دیں گے۔میری خواہش ہو گی کہ بلال بھٹو ولیمے کی تقریب میں شریک ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

Online Dating Safety and How to Recognize Red Flags

One of the key questions surrounding online dating is...

”جو لڑکی شوہر کے ہوتے ہوئے بھی غیر مردوں سے ناجائز تعلق رکھتی ہے“

کسی بھی عورت کے لئے ہرگز مناسب نہیں کہ...

جو عورت مرد کی ایک چیز چ و م لے

میاں بیوی میں سیکس کی شروعات ہمیشہ ہنسی مذاق...