طوفانی بارشوں کیلئے ہوجائیں تیار !محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

Date:

محکمہ موسمیات نے تیز ہوائوں کیساتھ طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی ،ماہرین موسمیات کا کہنا ہے جم کر برسنے والے مون سون بادلوں کی سندھ میں انٹری ہو چکی ،محکمہ موسمیات نے 2 اکتوبر تک اربن فلڈنگ کا الرٹ جا ری کر دیا ۔نمائندہ نیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی،حیدرآباد،ٹھٹھہ،بدین،دادو میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کردی،
اس کے ساتھ ساتھ سکھر لاڑکانہ ،جیک آباد میں بھی بادل برسیں گے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے دو اکتوبر تک اربن فلڈنگ کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے جس کے تحت ماہی گیروں کو سمندر کی گہرائی میں جانے سے منع کیا گیا ہے ،کیونکہ کسی بھی وقت سمندر میں طغیانی آنے کا خدشہ ہے ،جبکہ پنجاب اور بلوچستان میں بھی بارشوں کا امکان ہے ۔دوسری طر ف جمعہ کے روز سندھ، بلوچستان اورجنوبی پنجاب میں گرج چمک اورطوفانی/تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران زیریں سندھ اوربلوچستان کی ساحلی پٹی میں موسلادھاربارش کا بھی امکان ہے۔اس دوران بالائی خیبرپختونخوا، خطۂ پوٹھوہار ،بالائی پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر گرج چمک اور تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم سندھ ، بالائی خیبر پختونخوا ، زیریں بلوچستان ، رحیم یار خان ، لاہور ، مری اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): کشمیر: کوٹلی 22 ،
راولاکوٹ 02 ، سندھ: اسلام کوٹ 21 ، ڈپلو 19 ، مٹھی 16 ، لاڑکانہ 10 ، چھاچھرو ، بدین 08 ، موہنجوداڑو ، دادو 06 ، نگرپارکر 04 ، پیڈی عیدن ، ٹھٹھہ 03 ، ٹنڈو جام 01 ، کراچی (مسرور01)،خیبر پختونخوا: کاکول 20 ، لوئر دیر 13 ، پاراچنار 05 ، بونیر 01 ، پنجاب: لاہور (اپر مال 10 ، تاجپورہ 06 ، ائرپورٹ 05 ، لکشمی چوک ، مغل پورہ ، نشتر ٹاؤن 03 ، جیل روڈ 02 ، واسا ہیڈ آفس 01) ، رحیم یار خان 07 ، مری 03 ، بلوچستان: لسبیلہ ، اورماڑہ میں 01 ملی میٹرریکارڈکی گئی۔آج ریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 43،سبی اورگوادر میں 41ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

Online Dating Safety and How to Recognize Red Flags

One of the key questions surrounding online dating is...

”جو لڑکی شوہر کے ہوتے ہوئے بھی غیر مردوں سے ناجائز تعلق رکھتی ہے“

کسی بھی عورت کے لئے ہرگز مناسب نہیں کہ...

جو عورت مرد کی ایک چیز چ و م لے

میاں بیوی میں سیکس کی شروعات ہمیشہ ہنسی مذاق...