شاہد خاقان عباسی کے بھی پارٹی سے اختلافات شروع!!!چوہدری نثار جیسا منجھا ہوا سیاستدان ‘ (ن)لیگ سے الگ ہونے پر مجبور کیوں ہوا؟

Date:

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 2023 سے پہلے لوگ بادشاہی نظام کے خلاف ن لیگ چھوڑ جائیں گے ۔ انہوں نے سماجی

رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ میں شریف خاندان کے یکطرفہ فیصلوں کی وجہ سے چوہدری نثار جیسا منجھا ہوا سیاستدان پارٹی

سے کنارہ کشی کر گیا، شاہدخاقان عباسی کے تحفظات ابھی نقطہ آغازہے،2023 سے پہلےبہت لوگ پارٹی میں بادشاہی نظام کے خلاف آواز بلند کر کے انہیں
چھوڑ جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی بھی اسی صورتحال سےدوچارہے۔یہاں واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک بار پھر قریب آ رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ہی شہباز شریف نے لاہور میں آصف زرداری اور بلاول بھٹوکی دعوت کی تھی جس میں حکومت کے خلاف سیاسی ہم آہنگی پر اتفاق

ہوا تھااور اختلافات کے سوال پر شہباز شریف نے یہ بھی کہا تھا دل جڑ گئے ہیں۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن میں جو کچھ سب جانتے ہیں اور جانتے ہیں کہ جتنے وسائل ن لیگ نے صوبوں کے بڑھائے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، نوازشریف نے جتنے وفاقی وسائل سندھ پرخرچ کیے کہیں اور نہیں۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جب حکومت بدنیتی پر اتر آئے تو بل پاس ہوجاتے ہیں، حکومت ایسا بل لیکر آئی جو عوام کے مفاد میں نہیں ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پارٹیوں میں اختلاف ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مقابلہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو ہٹانے کے لیے ہم سب متحد ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی کو سڑک پر نہیں گھسیٹا، سیاست میں اختلاف رائے ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ناکام ہو چکی ہے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپوزیشن میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی اکھٹے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

”جو لڑکی شوہر کے ہوتے ہوئے بھی غیر مردوں سے ناجائز تعلق رکھتی ہے“

کسی بھی عورت کے لئے ہرگز مناسب نہیں کہ...

جو عورت مرد کی ایک چیز چ و م لے

میاں بیوی میں سیکس کی شروعات ہمیشہ ہنسی مذاق...

ایک خط جو آپ کے لیے ہے

رابعہ میری بہت اچھی دوست ہے وہ ایک اولڈ...