لاہور(این این ایس نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاور ہٹنگ کوچ کے لیے اب تک کسی نے رابطہ نہیں کیا ہے ۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ میرا آخری پی ایس ایل ہے کوشش ہوگی ٹائٹل جیت کر کیرئیر کا اختتام کروں، کوئٹہ کی کپتانی سرفراز کے سپرد ہے کوشش ہوگی اسکو حوصلہ دوں۔سابق کپتان نے کہا کہ پاور ہٹنگ کوچ کے لیے اب تک کسی نے رابطہ نہیں کیا ہے اگر کبھی پیش کش ہوئی تو ضرور بتاؤں گا