شادی کے 72 گھنٹے بعد دلہن میکے کا کہہ کر گئی، کئی دن تک واپس نہ آنے پر شوہر سسرال پہنچا تو ایسا انکشاف کہ پیروں تلے زمین نکل گئی

Date:

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان میں طویل عرصے سے شادی نہ ہونے پر پریشان نوجوان کی جب شادی ہوئی تو اس کی نئی نویلی دلہن گھر میک اپ کروانے کا کہہ کر چلی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اودے پور کے کملیش کی شادی نہیں ہو رہی تھی جس پر وہ کافی پریشان تھا۔

اس کی جاننے والی خواتین نے اسے ریاست مدھیہ پردیش کی پوجا نامی لڑکی سے ملوایا جس نے بتایا کہ اس کے اوپر تین لاکھ روپے کا قرضہ ہے اور اس کا پہلا شوہر مر چکا ہے۔ اگر کملیش یہ قرض ادا کردیتا ہے تو وہ شادی کیلئے تیار ہے۔ کملیش نے پوجا سے شادی کی اور اسے موقع پر ہی تین لاکھ روپے ادا کیے۔شادی کے 72 گھنٹے بعد پوجا نے کہا کہ اس کی ماں کا فون آیا ہے اور وہ اپنے گھر جا رہی ہے کیونکہ اس کے چچا کی طبیعت خراب ہے۔ یہ کہہ کر اس نے شوہر سے مزید ایک لاکھ روپے لیے اور میکے چلی گئی۔ کئی روز بعد بھی جب پوجا واپس نہ آئی تو کملیش خود سسرال گیا لیکن جس گھر کا پتا بتایا گیا تھا اس پر تالہ لگا ہوا تھا، اس نے لوگوں کو اپنی بیوی کی تصویر دکھائی تو کسی نے بھی اس کو نہیں پہچانا۔ کملیش کو جب احساس ہوا کہ اس کے ساتھ ہاتھ ہوگیا ہے تو وہ پولیس کے پاس پہنچ گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لٹیری دلہن اور اس کے بھائی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کی تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ دلہن نے جس شخص کو اپنا بھائی بتا کر ملاقات کروائی تھی وہ دراصل اس کا آشنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

Online Dating Safety and How to Recognize Red Flags

One of the key questions surrounding online dating is...

”جو لڑکی شوہر کے ہوتے ہوئے بھی غیر مردوں سے ناجائز تعلق رکھتی ہے“

کسی بھی عورت کے لئے ہرگز مناسب نہیں کہ...

جو عورت مرد کی ایک چیز چ و م لے

میاں بیوی میں سیکس کی شروعات ہمیشہ ہنسی مذاق...