اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس دنیا میں نہ جانے کیا کیا عجیب و غریب واقعات سامنے آ رہے ہیں کہ انسانی عقل بھی خطا کھا جاتی ہیں اور جان کر کسی انسان کو یقین ہی نہیں آتا کہ کیا ایسا بھی ہو سکتا ہے اسی طرح اب ایک دولہا کے ساتھ ہاتھ ہو گیا ہے۔
لڑکی والوں کی حرکت نے سب کو حیران کر ڈالا۔ لڑکی والوں نے لڑکی کا کہہ کر دولہا کے ہاتھ میں خواجہ سراءکا ہاتھ دے دیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کان پور میں پیش آیا جہاں نوجوان نے اپنے سسرالیوں کے خلاف دھوکہ دہی کے الزام کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ اس کے سسرالیوں نے لڑکی کا کہہ کر اس کی شادی خواجہ سراءسے کرا دی۔ رپورٹ کے مطابق یہ شادی رواں سال اپریل میں ہوئی تھی۔ شادی کے بعد دولہا پر منکشف ہوا کہ دلہن ازدواجی تعلق قائم کرنے کے قابل نہ تھی اور یہ عمل اس کے لیے انتہائی تکلیف دہ تھا۔ اس پر دولہا اسے گائنا کالوجسٹ کے پاس لے گیا، جس نے معائنہ کرنے کے بعد دولہا کو بتایا کہ اس کی دلہن کے مخصوص اعضاء کی نشوونما پوری طرح نہیں ہوئی اور وہ لڑکی نہیں بلکہ خواجہ سراء ہے۔پولیس نے دولہا کی درخواست پر اس کی بیوی اورسسرالیوں کے خلاف دفعہ 420کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی کو جو ا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔
سہاگ رات کو دلہن ہسپتال منتقل ، ڈاکٹر نے اصل بات بتائی تو دولہا بھی چکرا کر رہ گیا، دلہن دراصل کون نکلی؟مقدمہ درج
Date: