سوزوکی سوئفٹ کا نیا ماڈل مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

Date:

ایک وقت ایسا بھی تھا جب پاکستانی آٹو موبائل مارکیٹ میں کوئی نئی کار لانچ ہونے میں 3 سے 4 سال کا طویل عرصہ لگ جاتا تھا- لیکن اب یہ سب کچھ ماضی کا قصہ ہوچکا ہے۔ حالیہ سالوں میں گاڑیوں کی طلب اور رسد دونوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اور ہم کاروں کی مارکیٹ میں نئے کار سازوں اور نئی کاروں کو داخل ہوتا دیکھ رہے ہیں- گزشتہ سال ہی 15 سے زائد کاریں لانچ کی گئیں اور اس سال بھی کچھ ایسی ہی منصوبہ بندی ہے-

آنے والی نمایاں کاروں میں سے ایک کار جس کے بارے میں ہر کوئی بات کر رہا ہے وہ ہے نئی سوزوکی سوئفٹ۔ جی ہاں، 11 سال کے طویل عرصے کے بعد سوزوکی کمپنی نے اپنی سدا بہار سوئفٹ 2011 کو ایک نیا چہرہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم کمپنی کی جانب سے اس کار کی لانچ کی تاریخ یا نیا ماڈل کیسا ہو گا اس کے بارے میں کوئی باضابطہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں- البتہ سوزوکی سوئفٹ کے نئے ماڈل کی گردش کرتی ایک تصویر نے اس کار کے شائقین کو پرجوش کر دیا ہے-

اگر ہم قریب سے دیکھیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ نئی سوئفٹ عالمی سطح پر موجود سوئفٹ سے ملتی جلتی ہے۔ آپ میں سے اکثر افراد نے امپورٹڈ سوئفٹ کو سڑکوں پر کہیں نہ کہیں ضرور دیکھا ہوگا۔ تصویر میں موجود کار کا بیرونی ڈیزائن عالمی سطح پر موجود سوئفٹ کے ڈیزائن سے کافی مشابہہ ہے- اسے اگر ایک لفظ میں بیان کیا جائے تو اس کے لیے “حیرت انگیز“ کا لفظ کافی ہے-

ہم توقع کر سکتے ہیں کہ یہ کار روایتی رنگوں کے علاوہ شاندار رنگوں جیسے کہ لال اور نیلے رنگ میں بھی دستیاب ہوگی-

اس کار کے اندرونی ڈیزائن کے بارے میں کوئی بات یا معلومات اب تک سامنے نہیں آئی سوائے اس کے کہ ہم جانتے ہیں کہ 3rd جنریشن سوزوکی سوئفٹ کے عالمی ویرینٹ کا اندرونی ڈیزائن کیسا نظر آتا ہے؟

اس گاڑی کا عالمی ویرینٹ D-ڈیزائن کے اسٹیئرنگ اور اسٹئیرنگ کنٹرول کی سہولت کے ساتھ کاک پٹ طرز کی ڈرائیونگ اسپیس فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس گاڑی میں 6 ایئر بیگز، ایک پش اسٹارٹ بٹن، کھلی جگہ، آرام دہ سیٹیں اور 9 انچ کی سمارٹ انفوٹینمنٹ اسکرین نصب ہے۔

بعض ذرائع یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ پاکستان میں متعارف کروائی جانے والی یہ سوئفٹ KB12 انجن کے ساتھ پہلی ہیچ بیک ہوگی اور یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ پاکستانی ورژن میں 1.2L فور سلنڈر انجن نصب کیا جائے گا۔ یہ گاڑی اپنے پرانے ماڈل کے مقابلے میں بہت کم پیٹرول خرچ کرے گی اور چند افواہوں کے مطابق 1 لیٹر میں 20 کلومیٹر سے زائد کا فاصلہ طے کرے گی-

آپ کے خیال میں ایسی شاندار گاڑی کی قیمت کیا ہونی چاہیے؟ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اندازہ لگائیے کہ کار کیا فیچر اور ڈیزائن پیش کررہی ہے، ایک اندازے کے مطابق ایسی گاڑی کی قیمت 27 لاکھ سے اوپر ہو سکتی ہے۔ اس لنک پر کلک کر کے ہمیں بتائیں کہ آپ کے خیال میں کمپنی اس کی کیا قیمت مقرر کر سکتی ہے؟

کار کب لانچ ہوگی، ہم ابھی اس بارے میں یقینی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن متعدد ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ شاندار کار فروری 2022 کے آخر تک ضرور بُک کروائی جاسکے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

Online Dating Safety and How to Recognize Red Flags

One of the key questions surrounding online dating is...

”جو لڑکی شوہر کے ہوتے ہوئے بھی غیر مردوں سے ناجائز تعلق رکھتی ہے“

کسی بھی عورت کے لئے ہرگز مناسب نہیں کہ...

جو عورت مرد کی ایک چیز چ و م لے

میاں بیوی میں سیکس کی شروعات ہمیشہ ہنسی مذاق...