ساس نے مثال قائم کر دی، بیٹے کی موت کے بعد بہو کر پڑھا لکھا کر پھر شادی کروا دی

Date:

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)ہمارے معاشرے میں ساس اور بہو کے رشتے کو اکثر تنقید کی نظر سے ہی دیکھا جاتا ہے دونوں کے درمیان پیار اور محبت

کی مثالیں کم ہی دیکھنے کو ملتی ہیں، تاہم بھارت میں ساس اور بہو کے درمیان پیار کی ایک نئی کہانی سامنے آئی ہے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے

مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے شہر سیکار کی رہائشی کملا دیوی نے اپنی بیوہ بہو سنیتا کو نہ صرف مزید تعلیم دلوائی بلکہ اس کی دوبارہ شادی بھی کروادی۔رپورٹس کے مطابق کملادیوی کے چھوٹے بیٹے شبہم کی شادی 25 مئی 2016 کو بہو سنیتا سے ہوئی تھی تاہم شادی کے بعد ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے بیٹا کرغزستان گیا لیکن بدقسمتی سے 6 ماہ کے اندر برین اسٹروک کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔ساس نے

بیٹے کی موت کے 5 سال بعد بہو کی دوبارہ شادی کرواکر اسے خوشی سے رخصت کردیا—۔فوٹو: بھارتی میڈیالہٰذاکملا دیوی نے بہو کا بھرپور ساتھ دیا اور اسے مزید تعلیم دلوائی جس کی وجہ سے سنیتا لیکچرار مقرر ہوئی جبکہ شادی کے 5 سال بعد گزشتہ ماہ اس کی دوبارہ شادی کرواکر اسے خوشی سے رخصت کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنیتا کا کہنا ہے کہ شوہرکی موت کے بعد ساس نے مجھے بیٹی جیسا پیار دیا جبکہ انہوں نے ایک نئی زندگی شروع کرنے کے لیے میری دوبارہ شادی کروا دی جس پر میں بہت خوش ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

Online Dating Safety and How to Recognize Red Flags

One of the key questions surrounding online dating is...

”جو لڑکی شوہر کے ہوتے ہوئے بھی غیر مردوں سے ناجائز تعلق رکھتی ہے“

کسی بھی عورت کے لئے ہرگز مناسب نہیں کہ...

جو عورت مرد کی ایک چیز چ و م لے

میاں بیوی میں سیکس کی شروعات ہمیشہ ہنسی مذاق...