لڑکے ہوں یا لڑکیا ں سب کو ہی اپنے بالوں سے بہت لگاؤ ہوتا ہے اور دونوں ہی اچھے دکھنے کیلئے اچھے اچھے اور نت نئے بالوں کے ڈیزائن اپناتے ہیں لیکن اب ایک ایسے شخص کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکے نے اپنے سر پر خطرناک سانپ لپیٹ رکھا ہے اور اسے وہ نیا ہیئر اسٹائل مان رہا ہے۔
اس لڑکے کا تعلق برازیل سے بتایا جا رہا ہے اور ویڈیو میں بھی صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ سانپ اسے کچھ نہیں کہہ رہا اور یہ لڑکا اسی طرح اپنے علاقے میں سکون سے گھوم پھر رہا ہے، البتہ یہ ایک پرانی ویڈیو ہے جو ایک مرتبہ پھر سے سوشل میڈیا پر گردش کرتی دیکھائی دے رہی ہے۔
اصل میں اس نے یہ اس طرح کیا کہ اس کے بال تھورے لمبے مگر گھونگھرالے تھے تو اس نے پیچھے کی جانب اسے لپیٹ لیا۔
اس منفرد واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے ۔ اسکی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اب تک اس ویڈیو کو 544 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں، 380 لوگ اس پر اپنی رائے دے چکے ہیں۔