دیسی خشک انگور جسے کشمش کہتے ہیں ، سو گرام اور تین چھوہارے ایک گلاس پانی لیں ، مٹی کے پیالے میں بھگو کر رکھیں ، دو گھنٹے بعد کشمش اور چھوہارے کھالیں اور ساتھ بھگویا ہوا پانی بھی پی لیں، جسم میں ایسی تبدیلی آئے گی کہ فرق خود معلوم ہوگا

Date:

سرسوں کا تیل جِلد کی خوب صورت اور حفاظت کے لیے نہایت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔یہ تیل سورج کی تمازت سے جھلس جانے والی جِلد کی درستی میں مدد کرتا اور جِلد پر موجود داغ دھبوں کو صاف کرکے اسے قدرتی نکھار بخشتا ہے ۔سرسوں کے تیل میں حیاتین ھ(وٹامن ای)کی خصوصیات بہت وافر مقدار میں ہوتی ہیں ۔جِلد کی اوپری سطح پر سرسوں کا تیل لگانے سے آپ کی جِلد سورج کی بنفشی شعاعوں کے اثرات سے محفوظ رہتی ہے ۔ سرسوں کے تیل کا جسم پر مساج جِلد کو تروتازہ ،جوان وصاف ستھرا کردیتا ہے اور خون کے دورانیے کو تیز کرنے میں معاونت کرتا ہے

۔یہ نہ صرف جِلدی تعدیہ (انفیکشن)ختم کرنے میں نہایت مفید ہے ،بلکہ جِلد کی سوزش وجلن کو کم کرنے میں بھی فائدہ مند ہے ۔اس کے علاوہ زخموں کو بھی بہت تیزی سے مند مل کرتا ہے ۔سرد موسم میں اکثر ہونٹوں کی جِلد خشک ہوجاتی ہے،جس سے ہونٹ پھٹ جاتے ہیں اور ان سے خون بھی رسنے لگتا ہے ۔سرسوں کا تیل پھٹے ہوئے ہونتوں کو اچھا کرنے کا بہترین علاج ہے ،لیکن اسے پھٹے ہوئے ہونٹوں پر نہیں لگائیں بلکہ رات کو سونے سے پہلے ناف میں دو تین قطرے ڈال کر سوجائیں اور یہ عمل روزانہ کریں ۔اس سے آپ جوان نظر آئیں گے اور آپ کی عمر کم نظر آئے گی ۔جلد میں نکھار آ جائے گا ۔ سرسوں کا تیل حیاتین اور معدنیات (منرلز)کا مجموعہ ہے ۔اس میں کثیر مقدار میں بیٹا کیروٹین ہوتی ہے ۔بیٹا کیروٹین جسم میں جا کر حیاتین الف میں تبدیل ہوجاتی ہے ۔یہ بالوں کے لیے نہایت مفید حیاتین قرار دی جاتی ہے ۔سرسوں کے تیل میں فولاد ،چربیلا تیزاب(فیٹی ایسڈ)،کیلسےئم اور میگنیز ےئم جیسی اہم معدنیات پائی جاتی ہے ،جو بالوں کی نشوونما میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں

۔سرسوں کا تیل بالوں کی صحت کے لیے انتہائی ضروری غذائی اجزا فراہم کرتا ہے ۔ جس کی وجہ سے بال گرنا بند ہوجاتے ہیں ۔یہ گنج پن کو ختم کرنے میں نہایت موٴثر ٹانک کا کام سر انجام دیتا ہے اور خشک وبے رونق بالوں کو چمک دمک وتروتازگی عطا کرتا ہے ۔یہ تیل سر کی جِلد میں تعدیے کے باعث ہونے والی خارش کے خلاف مدافعت کرتا اور اس سے نجات دلاتا ہے ۔بالوں میں تیل لگانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ تیل کو ہلکا سا گرم کرکے اُس سے پندرہ منٹ تک سر کا خوب مساج کیا جائے۔بالوں کو ڈھانپ لیں اور دوتین گھنٹے بعد سرد ھو لیں ۔یہ عمل بالوں کو ہر قسم کے جِلدی تعدیے سے بچا کر انھیں لمبا،گھنا اور خوب صورت بنا تا ہے ،جس سے بال گرنا بند ہوجاتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

”جو لڑکی شوہر کے ہوتے ہوئے بھی غیر مردوں سے ناجائز تعلق رکھتی ہے“

کسی بھی عورت کے لئے ہرگز مناسب نہیں کہ...

جو عورت مرد کی ایک چیز چ و م لے

میاں بیوی میں سیکس کی شروعات ہمیشہ ہنسی مذاق...

ایک خط جو آپ کے لیے ہے

رابعہ میری بہت اچھی دوست ہے وہ ایک اولڈ...