نئے کور کمانڈر پشاور جنرل فیض حمید نے چارج سنبھالنے کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخواہ محمود خان سے تعارفی ملاقات کی،ملاقات کے دوران صوبے
اور خصوصا انضمام شدہ اضلاع میں سکیورٹی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
محمود خان سے نئے کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی تعارفی ملاقات چیف منسٹر ہاوس پشاور میں ہوئی۔ملاقات کے دوران صوبے میں
امن و امان کی عمومی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیر اعلیٰ خیبر پختنخواہ محمود خان نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔اور پاک فوج کی پیشہ وارانہ قابلیتوں کو سراہا اور پاک فوج کی قبائلی علاقوںمیںامن و امان،شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا