تحریک انصاف نے جے یو آئی کے گڑھ میں بازی پلٹ دی، بڑی کامیابی مل گئی

Date:

ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک ) صوبہ خیبرپختوںخوا کے بلدیاتی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف مولانا فضل الرحمان کے گڑھ سے جیت گئی

، پی ٹی آئی کے عمر امین گنڈاپور سٹی میئر ڈیرہ اسماعیل خان کی نشست پر کامیاب ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختوںخوا کے ضلع ڈیرہ

اسماعیل خان میں سٹی میئر کی نشست پر تمام 296 پولنگ اسٹیشنز کا غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ موصول ہوچکا ہے جہاں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانافضل الرحمان کے حلقے میں پاکستان تحریک انصاف کامیاب ہوچکی ہے ، اس نشست پر تحریک انصاف کے امیدوار عمر امین گنڈاپور نے 63 ہزار 753 ووٹ حاصل کیے ہیں جب کہ ان کے مدمقابل جمعیت علماء اسلام ف کے کفیل نظامی 38 ہزار 891 ووٹ لے کر

دوسرے نمبر پر رہے اور پاکستان پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی 32 ہزار788 ووٹ حاصل کرسکے۔بتایا گیا ہے کہ اس حلقے میں کل ایک لاکھ 49 ہزار246 ووٹ ڈالے گئے ، جن میں سے 3 ہزار 754 مسترد ہوئے جب کہ انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 45 اعشاریہ 57 فیصد رہا۔ دیگر غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ بنوں کی تحصیل ڈومیل ، کرک کی تحصیل بانڈہ داؤدشاہ اور تخت نصرتی کے چیئرمین کی نشستیں پر بھی پاکستان تحریک انصاف نے کامیابی سمیٹ لی تاہم سٹی میئر پشاور ، باڑہ اورخار کی تحصیل چیئرمینوں کی نشستیں جے یو آئی ف کے نام رہیں ۔اسی طرح کوہاٹ کی تحصیل درہ کی چیئرمین شپ کی نشست پر بھی تمام 54 پولنگ اسٹیشنزکا غیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ موصول ہوگیا جہاں آزاد امیدوار شاہد بلال ایک ہزار 685 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے جب کہ دوسرے نمبر پر آنے والے بھی آزاد امیدوار ہی تھے جن کا نام ابرار محمد ہے انہوں نے 928 ووٹ حاصل کیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

Online Dating Safety and How to Recognize Red Flags

One of the key questions surrounding online dating is...

”جو لڑکی شوہر کے ہوتے ہوئے بھی غیر مردوں سے ناجائز تعلق رکھتی ہے“

کسی بھی عورت کے لئے ہرگز مناسب نہیں کہ...

جو عورت مرد کی ایک چیز چ و م لے

میاں بیوی میں سیکس کی شروعات ہمیشہ ہنسی مذاق...