اسلام آباد(این این ایس نیوز) پولیس نے غیر ملکی پاکستانی شہری کی زمین کے قبضے کے الزام پر تاجی کھوکھر کے بیٹے کی گرفتاری کیلئے کھوکھر ہاوس پر چھاپہ مارا ہے۔ہم نیوز کے مطابق چھاپے کے وقت تاجی کھوکھر کا بیٹا فرخ کھوکھر ڈیرے پر موجود نہیں تھا۔ پولیس ٹیمیں فرخ کھوکھر کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماررہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے، قبضہ مافیا اور ان کے کارندوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
تاجی کھوکھر کے بیٹے فرخ کھوکھر گرفتار۔۔۔ پنجاب پولیس اب کیا کرنے جارہی ہے جانیں
Date: