لکھنؤ(این این ایس نیوز)عاشق کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر ماں نے شوہر کو جھوٹے جال میں پھنسا کر اپنی ہی بیٹی کو قتلکر وا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق قتلکا یہ انتہائی افسو سناک واقعہ بھارت کے شہر لکھنؤ میں پیش آیا جہاں پرتیبھا نامی لڑکی نے اپنی ماں کملا کو عاشق رام نریش کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تو خاتون بری طرح سے ڈر گئی اور اس نے اپنے شوہر کو جھوٹی کہانی سناتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی کے نریش کے ساتھ تعلقات میں ہے اور اس نے انہیں خود پکڑا ہے جس پر لڑکی کا باپ طیش میں آ گیا اور ماں باپ نے اپنی ہی بیٹی کو قتلکر دیا ۔پولیس نے قتلکیس کی تحقیقات شروع کی تو سراغ والدین کی طرف آ کر رکے ، اہلکاروں نے مقتولہ کی ماں سے جب تفتیش کی تو اس نے اعتراف جرم کر لیا اور بتایا کہ اس نے اپنا گن اہ چھپانے کیلئے بیٹی پر الزام لگایا اور شوہر کو بیٹی کو قتلکرنے کیلئے اکسایا ۔پولیس کا کہناتھا کہ لڑکی کی لا ش ہلدی کے کھیت سے ملی تھی جبکہ باڈی کے ساتھ ٹوٹا ہوا ایک موبائل فون بھی ملا، پوسٹ مارٹم میں یہ بات سامنے آئی کہ پہلے لڑکی کا گلا گھونٹا گیا اور اس کے بعد بھاری چیز سے سر پر وار کیا گیا جس سے اس کی مو ت ہو گئی ۔