پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں ملتان سلطان تین بڑے ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کو کھو دیا۔ ملتان سلطان اسکواڈ کے راؤمن پاول، اوڈن اسمتھ اور ڈومینک ڈریکس کو بھارت کے خلاف سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز بورڈ نے منتخب کرلیاہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم فروری کے پہلے ہفتے میں بھارت کا دورہ کرنے والی ہے ۔

میڈیا سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق رومن پاول کے متبادل کے طور پر شامل جانسن چارلس کو اب پورے کا پورا پی ایس ایل ٹورنمنٹ کھلایا جائے گا، اوڈن اسمتھ کے کور ڈومینک ڈریکس تھے، دونوں کھلاڑیوں کو دورہ بھارت کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز پی سی بھی سے اپنی ٹیم کیلئے متبادل کی درخواست کر سکتی ہے۔