بڑا سیاسی تہلکہ : اہم ترین مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نے عمران خان کی حمایت کرتے ہوئے (ن)لیگ پر بجلیاں گرا دیں

Date:

اسلام آباد(نیوز زڈیسک) مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نے پارٹی کی جانب سے شو کاز نوٹس کے باوجود ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کر ڈالی جبکہ اُن کا کہنا ہے کہ جہاں تک عمران خان کی ذات کا سوال ہے تو وہ ایماندار شخص ہیں،آئندہ عام انتخابات میں حالات کودیکھ کر فیصلہ کرینگے۔

اگر (ن) لیگ والے حقارت سے دیکھیں گے تو ان سے ٹکٹ کی بھیک نہیں مانگیں گے۔ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے لیگی رکن اسمبلی مولاناغیاث الدین نے کہا کہ حلقے کی عوام کے مسائل کے حل کیلئے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی، وزیراعلیٰ خود بھی دیہی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے وہ دیہاتوں میں رہنے والوں کی تکالیف کو سمجھتے ہیں۔ میں نے فنانس بل سمیت کسی بھی موقع پر پارٹی فیصلے کی خلاف ورزی نہیں کی اور کبھی حکومت کو ووٹ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیڈر وہی ہیں جو (ن) لیگ کی قیادت ہے،اگر کسی شخص میں اچھائی ہے تو اس کا بر ملا اظہار کرنا چاہیے اور صرف سیاست کی بنیاد پر اس سے انکار نہیں ہونا چاہیے، عمران خان بذارت خود ایماندار شخص ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں مسلم لیگ (ن) میں ہوں، مجھے شو کاز نوٹس دیا گیا تھا اس کا جواب دیدیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں حالات کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے، اگر (ن) لیگ والے حقارت سے دیکھیں گے تو ہمیں بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ہم اللہ سے مانگیں گے۔ میں اور میری رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کی اہلیہ کو اللہ تعالیٰ نے کسی کا محتاج نہیں رکھا بلکہ خدا کی ذات نے اپنا محتاج رکھا ہے، ہم اپنے حلقے کی عوام میں رہتے ہیں اور ان کی خدمت کرتے ہیں۔ مولانا غیا ث الدین نے پارٹی کی جانب سے شو کاز نوٹس کے باوجود ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کر ڈالی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

Online Dating Safety and How to Recognize Red Flags

One of the key questions surrounding online dating is...

”جو لڑکی شوہر کے ہوتے ہوئے بھی غیر مردوں سے ناجائز تعلق رکھتی ہے“

کسی بھی عورت کے لئے ہرگز مناسب نہیں کہ...

جو عورت مرد کی ایک چیز چ و م لے

میاں بیوی میں سیکس کی شروعات ہمیشہ ہنسی مذاق...