ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلےمرحلے کی 13 اضلاع میں ہونے والی ری پولنگ کے نتائج
آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی میئر کی نشست پر وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے بھائی تحریک انصاف کے امیدوار عمر امین
گنڈا پور کوواضح برتری حاصل ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں میئر کی نشست پر ہونے والے الیکشن میں 302 میں سے 196 پولنگ سٹیشنز کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے عمر امین گنڈا پور کو
31 ہزار 948 ووٹوں کے ساتھ برتری حاصل ہے۔ جمعیت علماء اسلام ف کے امیدوار کفیل نظامی 17 ہزار 906 ووٹوں کے ساتھ دوسرے جب کہ پیپلز پارٹی کے فیصل کریم کنڈی 14 ہزار 790 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔