کراچی سے اڑان بھرنے والا مسافر جہاز حادثے سے بال بال بچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور کیلئے اڑان بھرنے والی پی آئی اے کی
پرواز کی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہن، گامی لینڈنگ ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافروں سے بھری پی کے 306 کو لاہور پہنچنا تھا، تاہم
اڑان بھرتے ہی جہاز کے انجن میں فنی خرابی پیدا ہو گئی۔جہاز کے انجن میں خرابی پیدا ہونے کے باوجود پائلٹ نے اپنے اعصاب پر قابو رکھا اور
کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا۔ کنٹرول ٹاور سے ہدایات ملنے کے بعد پائلٹ نے جہاز کی کراچی ائیرپورٹ پر ہن، گامی لینڈنگ کروائی۔ پائلٹ جہاز کو بحفاظت واپس اتارنے میں کامیاب رہا، اس دوران کسی بھی مسافر کا عملے کے کسی رکن کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور کی پرواز کیلئے نئے جہاز کا بندوبست کیا گیا، جہاز میسر آتے ہی مسافروں کو لاہور کیلئے روانہ کر دیا گیا۔