این این ایس نیوز! اپنی غذا میں ضرور شامل رکھتی ہے۔ اور اسی لئے انڈوں کی خریداری بھی اسی تسلسل سے کی جاتی ہے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی آج کل بازار میں نقلی یعنی پلاسٹک کے انڈے فروخت کئے جارہے ہیں۔
یہ انڈے بلکل اصلی انڈوں کی طرح ہی نہ صرف نظر آتے ہیں بلکہ ذائقہ میں بھی بے حد مماثلت رکھتے ہیں۔ زیر نظر مضمون اسی مناسبت سے پیش کیا جارہا ہے تاکہ آپ نقلی اوراصلی انڈوں میں فرق پہچان سکیں۔
پلاسٹک کے اںڈے
ان انڈوں کی تیاری میں کئی طرح کے کیمیکل استعمال کئے جاتے ہیں، ان مصنوعی انڈوں میں زردی پلاسٹک کی گیند جیسی ہوتی ہے اور انڈے ہلکے گلابی رنگ کے ہوتے ہیں، ان انڈوں کے چھلکے کیشیم کاربونیٹ جبکہ سفیدی اور زردی ایلگی نیٹ، جی لیٹنگ، کیلشیم کلورائیڈ، پانی اور فوڈ کلرز سے تیار کی جاتی ہے ان نقلی انڈوں کا کاروبار موسم سرما میں کافی فروغ پاتا ہے۔
ان انڈوں میں موجود کمیکلز جسم کے لئے زہرکے مترادف ہے، یہی وجہ ہے یہ انسانی صحت کے لئے نہایت نقصان کا باعث بنتے ہیں، اور ان کے استعمال سے لوگوں کی بڑی تعداد مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہی ہے۔
اصلی انڈوں کی پہچان
یہاں پراصلی انڈوں کی پہچان کے کچھ آسان طریقے بتائے جارہیں ہیں جن کو مد نظر رکھتے ہوئے اصلی انڈوں کو خرید سکتے ہیں۔
ربی جوب پنگ کے مطابق نقلی انڈوں کے چھلکے اوپری جانب سے زیادہ ہموار اور چکنے ہوتے ہیں، واضح رہے کہ اصلی انڈوں کی مخصوص بو ہوتی ہے جبکہ نقلی انڈوں میں کسی بھی قسم کی بو یا مہک نہیں ہوتی، اصلی انڈوں کو ہلانے پر کوئی آواز نہیں آتی بلکہ نقلی انڈوں سے کسی چیز کے ہلنے کی آواز آتی ہے۔
خریدے ہوئے انڈے اصلی یا نقلی یہ جاننے کے لئے اسے توڑنے پر دیکھیں، اگر سفیدی اور زردی آپس میں ملی ہوئی ہے تو یہ نقلی ہے، کیو نکہ اصلی انڈے کی زردی اور سفیدی الگ الگ رہتی ہے