اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکہ میں ایک لڑکی کے ہاں سرجری کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی اور لڑکی کو 20ٹانکے لگا کر جب اس کے بیڈ کی طرف لایا گیا تو وہاں اس کا شوہر کیا کر رہا تھا؟ دیکھ کر لڑکی غصے سے تلملا اٹھی۔ دی سن کے مطابق اس لڑکی کا نام آئیلہ گریسی ہے۔
جس کے ہاں بڑے آپریشن کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی اور جب اسے ہسپتال کا عملہ اس کے بیڈ کے پاس لے کر آیا تو وہ کیا دیکھتی ہے کہ اس کا شوہر اس کے ہسپتال کے بیڈ پر کمبل اوڑھے گدھے گھوڑے سب کچھ بیچ کر سو رہا ہے جیسے وہ ہسپتال میں نہ ہو اور اس کی بیوی آپریشن تھیٹر میں زندگی کے انتہائی کٹھن مرحلے سے نہ گزر رہی ہو۔آئیلہ گریسی نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو میں یہ واقعہ سنایا ہے۔ اس نے اپنے شوہر کی ہسپتال کے بیڈ پرسوتے ہوئے تصویر بھی بنا لی تھی جو اس نے اس ٹک ٹاک ویڈیو میں لوگوں کو دکھائی ہے۔ وہ بتاتی ہے کہ اول تو جب میں آپریشن تھیٹر میں تھی تو اسے سونا ہی نہیں چاہیے تھا اور اگر سونا بھی تھا تو اپنے صوفے پر سوتا، میں 20ٹانکے لگوا کے آئی تھی اور وہ میرے بیڈ پر یوں پرسکون نیند لے رہا تھا جیسے اپنے گھر میں پڑا ہو۔ آئیلہ کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اب تک اسے 1کروڑسے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ اکثر صارفین بھی آئیلہ کے شوہر کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں کہ اسے ایسے وقت میں آپریشن تھیٹر کے باہر اپنی بیوی کا منتظر ہونا چاہیے